16.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان ''زیرو ویسٹ'' مستقبل کے لئے پر عزم ہے، وزیرمملکت شزرا منصب

پاکستان ”زیرو ویسٹ” مستقبل کے لئے پر عزم ہے، وزیرمملکت شزرا منصب

- Advertisement -

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی وماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر شزرا منصب علی خان کھرل نے سسٹین ایبل ویسٹ میجمنٹ اور سرکلر اکانومی کے قومی بھرپور قومی عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ زیرو ویسٹ کے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب کا مرکزی خیال ”فیشن اور ٹیکسٹائل میں زیرو ویسٹ کی جانب پیش رفت ” تھا، ڈاکٹر شزرا منصب علی خان کھرل نے پاکستان کے ان اقدامات کو اجاگر کیا جو ماحولیاتی تنزلی کے خلاف جدوجہد کے ساتھ ساتھ سبز پالیسیوں کے ذریعے معاشی استحکام کو فروغ دے رہے ہیں۔

اجتماعی عمل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، ڈاکٹر شزرا منصب علی خان کھرل نے فضلے کے انتظام، خاص طور پر ٹیکسٹائل انڈسٹری سے ہونے والی آلودگی، کے فوری حل پر بات کی۔ انہوں نے کہاکہ سرکلر اکانومی کی جانب منتقلی صرف ماحولیاتی ضرورت نہیں، بلکہ یہ ایک معاشی موقع بھی ہے، جس میں انہوں نے پاکستان کی آنے والی”نیشنل پالیسی آن سرکلر اکانومی” کو پائیدار صنعتی عمل کے لیے ایک راہنما قرار دیا۔ وزیرمملکت نے یو این سے تسلیم شدہ ماحولیاتی بحالی کا منصوبہ) لیونگ انڈس (اور نیشنل ایکشن روڈ میپ آن پلاسٹک پولوشن جیسی اہم اقدامات کا ذکر کیا، جو پاکستان کے ٹھوس اقداماتکا عکاس ہیں۔

- Advertisement -

یہ کوششیں عالمی پائیداری کے اہداف کے ساتھ ساتھ مقامی چیلنجز، جیسے پلاسٹک فضلہ اور غیر پائیدار استعمال، کو حل کرتی ہیں۔ انہوں نے عوام اور نجی شعبے کے درمیان تعاون پر زور دیتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ روز مرہ زندگی کے معمولات میں فضلے کو کم سے کم کرنے کے طرز عمل اختیار کریں ۔ انہوں نے کمیونٹی کی قیادت میں چلنے والے اقدامات اور کارپوریٹ شراکت داریوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مل کر ہم فضلے کے بحران پر قابو پا سکتے ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک صاف، سبز پاکستان تعمیر کر سکتے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577301

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں