پاکستان سائبر ایکسپرٹائز کے عالمی فورم (جی ایف سی ای) میں 107ویں رکن کے طور پر شامل ہوگیا

167
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی بین الاقوامی مذہبی آزادی کی رپورٹ میں پاکستان کے متعلق بے بنیاد دعووں کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کردیا

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):پاکستان بین الاقوامی ملٹی سٹیک ہولڈر پلیٹ فارم سائبر ایکسپرٹائز کے عالمی فورم (جی ایف سی ای) میں 107ویں رکن کے طور پر شامل ہوگیا۔ یہ فورم 2015 میں سائبر سکیورٹی میں تعاون اور صلاحیت سازی کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

یہ بات دفتر خارجہ کی ترجمان نے جمعرات کو پریس بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا فورم میں شمولیت کا فیصلہ سب کے لیے محفوظ اور مستحکم سائبر سپیس کو فروغ دینے کے اس کے دیرینہ عزم کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایف سی ای کی رکنیت پاکستان کے لئے بین الاقوامی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بامعنی تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا،

تعلقات کو فروغ اور سائبر سکیورٹی کے میدان میں نیٹ ورکس کو وسعت دے گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس طرح کا تعاون مشترکہ اقدامات، تحقیقی منصوبوں اور علم کے تبادلے کے مواقع کا باعث بنے گا جس سے سائبر دفاع اور پالیسی سازی میں پاکستان کی مہارت کو فروغ ملے گا۔