پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کا ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپین شپ کے لئے سلیکشن کمیٹی کا اعلان

89

اسلام آباد ۔ 24جولائی (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپین شپ کے لئے سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعہ کا پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چاروں صوبوں، ڈیپارٹمنٹس اور کلب سائیکلسٹس کے لئے 2 سلیکشن کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جس میں خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور پنجاب کے سلیکشن کمیٹی شامل ہیں۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ چیئرمین ہوں گے اور دیگر ممبران میں نثار احمد، ہارون جنرل، شہزادہ بٹ اور ریاض جونیئر شامل ہیں جبکہ سندھ اور بلوچستان کے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے جو سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ان میں سید اظہر علی شاہ چیئرمیں ہوں گے دیگر ممبران میں نثار احمد، جاوید خان، سلمان اشتیاق مبین اور جان عالم شامل ہیں۔ کمیٹی کھلاڑیوں کے ٹرائلز لے گی۔ سلیکشن کمیٹی خیبر پختونخوا، پنجاب اور ڈیپارٹمنٹ سائیکلسٹس کے ٹرائلز آئندہ ماہ 8 اگست کو صبح 8 بجے چک شہزاد اسلام آباد جبکہ سندھ، بلوچستان اور ڈیپارٹمنٹس سائیکلسٹس کلب کے ٹرائلز 10 اگست کی صبح کراچی میں ہوں گے۔ ایونٹ میں سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپ?ن شپ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔