پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 13 اور 16 مئی کو سائیکلنگ ریس ہو گی

86

راولپنڈی ۔ 10 مئی (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 13 اور 16- مئی کو دو روزہ وویمن سائیکلنگ ریس بحریہ انکلیو میں منعقد ہو گی -جس میں پنجاب ٬ اسلام آباد٬ خیبر پختواہ اور سندھ کے علاوہ مختلف اداروں کی خواتین سائیکلسٹ حصہ لیں گی -پنجاب سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اور چیئرمین پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ شہزادہ بٹ نے اس سلسلہ میں کہا ہے کہ اس ریس میں مختلف کیٹگریز کے تحت مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔