پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ورلڈ سائیکلنگ کونسل اجلاس میں شرکت کے لئے سوئٹزر لینڈ روانہ ہو گئے

176
Pakistan Cycling Federation
Pakistan Cycling Federation

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ ورلڈ سائیکلنگ کونسل اجلاس میں شرکت کے لئے سوئٹزر لینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔ ورلڈ سائیکلنگ کونسل کا اجلاس 27ستمبر کو ہوگا۔ اجلاس میں سید اظہر علی شاہ ایشیا سائیکلنگ کنفیدریشن کے ممبر ووٹنگ ڈیلیگیٹ کی جانب سے نمائندگی کریں گے۔

اس کے ساتھ یونین سائیکلنگ انٹرنیشنل کے صدر اور ڈیوڈ اورآمنہ ڈائریکٹر جنرل سے پاکستان کی سائیکلنگ کے بارے میں خصوصی اجلاس بھی ہو گا جس میں پاکستان اولمپک کا کردار اور پاکستان میں سائیکلنگ کی پروموشن پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔