پاکستان سال 2030 میں بلحاظِ آبادی دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن جائے گا، پاکستان میں شرح تولید 3.6 فی صد ہے جس کو کم کر کے 2 تک لانا ہے،وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال

4
Syed Mustafa Kamal
Syed Mustafa Kamal

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان سال 2030 میں بلحاظِ آبادی دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن جائے گا، پاکستان میں شرح تولید 3.6 فی صد ہے جس کو کم کر کے 2 تک لانا ہے۔ ملک میں سیوریج ٹریٹمنٹ کا کوئی مؤثر منصوبہ موجود نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی سے ملاقات کے دوران کیا ۔ملاقات میں صحت کے شعبے سمیت دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔پاکستان اور امریکہ کے گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں ۔

صحت کے شعبہ میں امریکہ کا تعاون اور خدمات قابل تحسین ہیں ۔امریکی قائم مقام سفیر نے USA کے تعاون سے جاری صحت کے منصوبوں بارے میں وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کو آگاہ کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے صحت کے شعبے میں دیرینہ شراکت داری کو سراہا،امریکن حکومت، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکی پرائیویٹ فرمز وفاقی وزارت صحت کے ریفارمز میں سٹریٹیجک پارٹنرز شپ کیلے تیار ہیں۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر اور مضبوط بنانے کے لئے روڈ میپ تشکیل دے دیاہے ۔پاکستان کی ابادی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے سے پھیلتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ صاف پانی کی فراہمی کیلیے سیوریج ٹریٹمنٹ کے نظام کو رائج کیا جارھا ہے ۔