پاکستان سرحد پار سے ریاستی اسپانسر شدہ دہشت گردی سے متاثر ہے ، زلفی بخاری

43
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا کہ پاکستان سرحد پار سے ریاستی اسپانسر شدہ دہشت گردی سے متاثر ہے جسے ہم نے متعدد بار دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ۔ زلفی بخاری نے پشاور میں مدرسہ پر ہونیوالے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں بزدل دشمن نے گھنائونا حملہ کیا اور افسوس کہ وہ ہمارے بچوں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اب عالمی رہنمائوں کو چاہیے کہ وہ ریاستی اسپانسر دہشت گردی کا نوٹس لیں ۔