پاکستان سعودی عرب کے295ویں یوم تاسیس پر برادر اسلامی ملک کی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہے، معا ون خصوصی حافظ محمد طاہراشرفی

135
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی امور اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین کی پشاور خودکش دھماکے کی مذمت

لاہور۔22فروری (اے پی پی):پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی ، اسلامی اور ثقافتی ہیں، پاکستان سعودی عرب کے295ویں یوم تاسیس پرعظیم برادر اسلامی ملک کی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہے، دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بہترین اور سچے دوست ہونے کا حق ادا کیا۔

یہ بات چیئرمین پاکستان علما کونسل و وزیر اعظم کے معا ون خصوصی برائے مشرق وسطیٰ امور حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی قیادت اور عوام نے ہمیشہ اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کی ہے،روئے زمین پر جہاں کہیں مسلمانوں پر مشکل وقت آیا سعودی عرب ہمیشہ پہل کرتے ہوئے مشکلات کا شکار مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی ہیں، دونوں ممالک دو جسم ایک جان ہے، اسی لئے ان دونوں کی سلامتی، دفاع اور تحفظ ایک ہے،پاکستان اور سعودی عرب کی دشمن قوتوں نے ہمیشہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کہ جس میں انہیں ہمیشہ ناکامی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حجاز مقدس ہماری عقیدتوں کا محور اور روحانیت کا مرکز ہے، ہمارے دل اس کی محبت میں دھڑکتے ہیں، اس سے تعلق ہمارے ایمان کا حصہ ہے،سعودی عرب کی قیادت جس اخلاص اور فراخ دلی سے اسلام کی خدمت اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی معاونت کرتی ہے، اس کے باعث بھی ہمارے خراجِ تحسین و عقیدت کے حق دار قرار پاتے ہیں،

سعودی عرب ایک ایسا ملک ہے، جس کا دستور قرآن وسنت ہے اور سعودی عرب کے حکمرانوں کا مقصد نظام اسلام کا قیام اور مسلمانان عالم کے لیے ملی تشخص کا جذبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے 295ویں یوم تاسیس کے موقع پر دونوں ممالک کے ان تعلقات کو مزید استحکام بخشنے کا عزم کرتے ہیں۔