22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومتازہ ترینپاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے...

پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، ترجمان دفتر خارجہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے قبضہ کرنے کے 77 سال پورے ہونے پر پاکستان کی حکومت اور عوام نے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کی قیادت کو خطوط لکھے ہیں جس میں غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں جاری صورتحال کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ترجمان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے اور کشمیری سیاسی قیدیوں اور کارکنوں کی رہائی سمیت انسانی حقوق کے خدشات کو دور کرنے کے لیے بین الاقوامی کارروائی پر زور دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں