اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیابھر میں زبان میں لکنت سے آگاہی کا عالمی دن 22 اکتوبر کو منایا جائے گا ۔ اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو زبان کی لکنت یا ہکلاہٹ کے شکار افراد کی پریشانی کا احساس دلانا اور اس کے بارے میں شعور اجاگرکرنا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت تقریباً 7 کروڑ افراد لکنت یا ہکلاہٹ کا شکار ہیں،
یہ مرض پیدائشی بھی ہوسکتا ہے اور بعض نفسیاتی مسائل کے باعث مخصوص حالات میں بھی سامنے آسکتا ہے، بعض افراد کسی پریشان کن صورتحال میں ہکلانے لگتے ہیں تاہم یہ صورت حال جزوی ہو سکتی ہے ۔ لکنت یا ہکلاہٹ کے عالمی دن کے موقع پر مختلف نجی و طبی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا اور اس حوالے سے معاشرتی سطح پر شعور اجاگر کیا جائے گا۔