پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج انسداد منشیات ، سمگلنگ کا عالمی دن جمعرات کو منایا گیا

4

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج انسداد منشیات ، منشیات کی سمگلنگ کا عالمی دن جمعرات 26 جون کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد انسداد منشیات اور سمگلنگ کے حوالے سے آگاہی اور شعور فراہم کرنا ہے تاکہ منشیات کے استعمال،روک تھام، غیر قانونی تجارت کا خاتمہ اور منشیات کاکاروبار کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے ۔

دنیا بھر میں نشہ کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ عالمی برادری کیلئے باعث تشویش ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اینٹی نارکوٹکس فورس، پولیس اور کوسٹ گارڈز سمیت مختلف ادارے سالانہ کروڑوں روپے کی منشیات پکڑتے ہیں اور ملزموں کو گرفتار کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ ملک میں نشے کے عادی افراد کی بحالی کے اقدامات بھی جاری ہیں ۔جس کا مقصد منشیات سے پاک صحت مند معاشرہ کا قیام ہے ۔

انسداد منشیات ، منشیات کی سمگلنگ کے عالمی دن کے موقع پر سرکاری ، غیر سرکاری ، طبی ، فلاحی اور نجی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ، جس کا مقصد منشیات اور سمگلنگ کے حوالے سے عام آدمی میں شعور اجاگر کرنا ہے ۔