پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماﺅں کا عالمی دن منایا گیا

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماﺅں کا عالمی دن ماں سے غیرمشروط محبت اور پیار کے پرخلوص اظہار کے ساتھ منایا گیا، یہ دن ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو انتہائی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جاتا ہے، سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تعلیمی اداروں میں اس موقع کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور ماں کے عالمی …

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماﺅں کا عالمی دن ماں سے غیرمشروط محبت اور پیار کے پرخلوص اظہار کے ساتھ منایا گیا، یہ دن ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو انتہائی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جاتا ہے، سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تعلیمی اداروں میں اس موقع کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور ماں کے عالمی دن کے موقع پر ہر ذی شعور نے اپنی ماں سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ موبائل فونز کے ذریعے بھی ایک دوسرے کو ماں سے محبت کے پیغامات اور نیک تمناﺅں کا تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ماﺅں کیلئے محبت کے جذبات کا اظہار اور ایک دوسرے کیلئے نیک تمناﺅں کا تبادلہ کیا گیا۔

Leave a Reply