میدان عرفات۔15جون (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر سے 20لاکھ سے زائد مسلمانوں نے ہفتہ کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا ۔خطیب حج شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے مسجد نمر ہ میں خطبہ حج دیا۔ خطبہ حج سننے کے بعد عازمین نے ظہر اور عصر کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کیں جس کی امامت شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے کی ۔
اپنے خطبہ حج میں شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے کہا کہ تقویٰ کا راستہ ہی فلاح کا راستہ ہے ، ارکان اسلام کی پیروی میں ہی ہدایت موجود ہے، رسول کی ابتاع کرنے والوں نے ہمیشہ ہدایت پائی ہے ، قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی ، مومنوں کو تکلیف دینے والے کبھی فلاح نہیں پاسکتے، شیطان کے دھوکوں اور وسوسوں سے خود کو محفوظ رکھو، ، کسی کا حق مت کھاؤ، ایک دوسرے سے تعاون کرو، مدد کا جذبہ قائم کرو