27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ یوم کے زیر اہتمام چینی...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ یوم کے زیر اہتمام چینی زبان کا عالمی دن اتوار کو منایا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ یوم کے زیر اہتمام چینی زبان کا عالمی دن اتوار 20 اپریل کو منایا گیا۔ یہ دن دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی سربراہی میں 20 اپریل کو منایا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ نے 2010 سے چینی زبان سمیت 6 زبانوں کے عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں چینی زبان کی نشر و اشاعت، چینی زبان کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنا اوراس زبان کے بولنے والوں کے درمیان بین الثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

- Advertisement -

پہلا یوم چینی زبان کا دن 12 نومبر 2010 میں منایا گیا اور 2011 سے 20 اپریل کو ہر سال یہ دن منایا جاتا ہے ۔چینی زبان کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک کے مختلف شہروں میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں، تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور عام آدمی کو چینی زبان کی تاریخ اور بین الثقافتی ہم آہنگی کے حوالہ سے اس کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584731

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں