پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا گیا

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی ہمدرددی کا عالمی دن 19 اگست کو منایا گیا۔ رواں سال عالمی دن کا موضوع ’’عالمی یکجہتی اور مقامی آبادی کی طاقت‘‘ منتخب کیا گیا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں انسانیت پسندوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے،جو مسلسل بڑھتی ہوئی عالمی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور خطرات یا مشکلات سے …

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی ہمدرددی کا عالمی دن 19 اگست کو منایا گیا۔ رواں سال عالمی دن کا موضوع ’’عالمی یکجہتی اور مقامی آبادی کی طاقت‘‘ منتخب کیا گیا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں انسانیت پسندوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے،جو مسلسل بڑھتی ہوئی عالمی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور خطرات یا مشکلات سے قطع نظر آفت زدہ علاقوں اور تنازعات کے محاذوں پر پہنچ جاتے ہیں، ان کا مقصد ضرورت مند لوگوں کی حفاظت ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ دن عراق میں اقوام متحدہ کےقائم ہیڈکوارٹر پر بمباری کی یاد میں منایا جاتا ہے جس میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر سمیت 22 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اقوام متحدہ نے 2009 میں اس دن کو منانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ہر سال دنیا بھر میں یہ دن منایا جاتا ہے۔

عالمی دن کے موقع پر سرکاری ،غیر سرکاری اور نجی اداروں کی جانب سے رضاکاروں کی خدمات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید خبریں