اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد بدعنوانی کا عالمی دن جمعہ کو منایاگیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد بدعنوانی کے خلاف متحد ہونا ہے۔ یہ دن پائیدار ترقی کے اہداف 2030 ء کو مقدم رکھتے ہوئے بدعنوانی کے خلاف عالمی جنگ کی حوصلہ افزائی کا بھی دن ہے۔
اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں نیب سمیت مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی طرف سے خصوصی پروگرام، تقاریب، سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ بدعنوانی کے خلاف جنگ کے پیغام کو مختلف ڈراموں اور بینرز کے ذریعے عوام تک پہنچایا گیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 31 اکتوبر 2003 ء کواعلان کیا تھا کہ ہر سال 9 دسمبر کو بدعنوانی کے خلاف عالمی دن منایا جائے گا۔