اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کاعالمی دن اتوار20نومبر کو منایا جائیگا۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر بچوں کے حوالہ سے اتحاد اور یگانگت کے حوالہ سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔
اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں یونیسیف ، یونائیٹڈ نیشنز چلڈرن فنڈ سمیت دیگر قومی و بین اقوامی اداروں کی جانب سے اس دن کی مناسبت سے متعدد پروگرام کا انعقاد کیا جائیگا ۔بچوں کا عالمی دن بچوں کی فلاح و بہبود میں اہم کردار کا حامل ہے ۔
رواں سال کیلئے اس دن کا موضوع ”انکلوژن فار ایوری چائلڈ” منتخب کیاگیا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں بچوں کو ان کے حقوق کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔