پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواندگی کا عالمی دن اتوار کو منایا گیا

175
Literacy Day

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواندگی کا عالمی اتوار 8 ستمبر کو منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد دنیا بھر کے کروڑوں ناخواندہ افراد کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔

خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری، غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیراہتمام مختلف پروگرامز منعقد کئے گئے تاکہ عام آدمی اور بالخصوص ناخواندہ افراد کو تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔