پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن منایا گیا

179
World Food Day
World Food Day

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن بدھ کومنایا گیا تاکہ خوراک، لوگوں اور کرہ ارض کے مستقبل کے لیے بھوک سے آگاہی اور عمل کو فروغ دیا جائے۔اس سال خوراک کے عالمی دن کا تھیم "بہتر زندگی اور بہتر مستقبل کے لیے خوراک کا حق”ہے۔

خوراک کا عالمی دن ہر سال 16 اکتوبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہےیہ دن 1945 میں اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم کے قیام کی تاریخ کی یاد میں منایا جاتا ہے۔یہ دن بھوک اور غذائی تحفظ سے متعلق بہت سی دوسری تنظیموں بشمول ورلڈ فوڈ پروگرام، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ کی طرف سے بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے۔