اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذہنی صحت کا عالمی دن منایا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ مینٹل ہیلتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام ہر سال 10 اکتوبر کو مینٹل ہیلتھ ڈے منایا جاتا ہے ۔ اس دن کو منانے کا مقصد ذہنی اور دماغی امراض کی روک تھام اور اس سے متعلق لوگوں کو اگاہی دینا ہے ۔ پاکستان سائیکائٹرک سوسائٹی کے مطابق ملک میں 50 فیصد جبکہ خیبر پختونخوا میں 80 فیصد آبادی کسی نہ کسی نفسیاتی یا ذہنی مرض کا شکار ہے