26.9 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس سے بچاؤ کا عالمی دن 14...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس سے بچاؤ کا عالمی دن 14 نومبر کو منایا جائے گا

- Advertisement -

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس سے بچاؤ کا عالمی دن منگل 14 نومبر 2023 کو منایا جائے گا۔ رواں سال اس دن کا موضوع ’’ذیابیطس کی دیکھ بھال تک رسائی‘‘ منتخب کیا گیا ہے۔ یہ موضوع بروقت علاج اور انتظام کو یقینی بنانے کے لیے صحیح معلومات اور ضروری دیکھ بھال تک مساوی رسائی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ 14 نومبر فریڈرک بینٹنگ کا یوم پیدائش بھی ہے جنہوں نے انسولین ایجاد کی تھی۔ 14 نومبر کے دن اس عظیم ماہر طب کو خراج تحسین بھی پیش کیا جاتا ہے مگر اس دن کا بنیادی مقصد ذیابیطس کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے زیر انتظام ذیابیطس سے آگاہی کے حوالہ سے مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں