اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں زرعی اراضی کو بنجر ہونے سے بچانے کا عالمی دن 17 جون کو منایا جائے گا۔ 1994سے اقوام متحدہ نے ہر سال دنیا بھر میں 17 جون کو زیر کاشت اراضی کو قابل کاشت کر کے بنجر ہونے سے بچانے کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے یہ دن منانے کا اعلان کیا تھا ،جس کے بعد ہر سال یہ دن منایا جاتا ہے۔
عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے زیر انتظام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کو آگاہی فراہم کی جا سکے۔