پاکستان سمیت دنیا بھر میں صاف توانائی کا عالمی دن ( کل ) منایا جائے گا

151

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں صاف توانائی کا عالمی دن ( کل)اتوار26 جنوری کو منایا جائے گا، دنیا بھر کے لیے اور سب کے لیے صاف توانائی کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ پاکستان نے 2030 تک گرین ہائوس گیسوں کے اخراج میں 50 فیصد کمی لانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور صاف توانائی کی توسیع اس مقصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور اس سلسلے میں پاور ڈویژن صارفین کو سستی اور پائیدار بجلی کی فراہمی کے لیے احتیاط سے پالیسیاں مرتب کر رہی ہے۔