پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ بحر منایا گیا

68
پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ بحر منایا گیا

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ بحر(سمندروں کا عالمی دن ) 8 جون کو منایا گیا۔اس دن کو منانے کا بنیادی مقصدبحری اور ماحولیاتی اقدامات سے نہ صرف زمین،انسانوں بلکہ زیرآب مخلوق کا تحفظ ہے ۔

واضح رہےکہ سمندرکرہ ارض کا دل اور پھیپھڑے ہیں کیونکہ یہ زمین پر استعمال ہونے والے40 فیصد تازہ پانی کی دستیابی کے ساتھ ساتھ 75فیصد آکسیجن پیداکے علاوہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو بھی جذب کرتے ہیں ۔سمندر کی شکل میں دنیا کے تین حصوں پر مشتمل حیات انسانی کے لیے ضروری پانی کا ذخیرہ ایک خاموش تباہی کی سمت بڑھ رہا ہے جس کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی سطح پر مربوط کاوشوں کی ضرورت ہے۔

عالمی یوم البحر کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری و نجی اداروں اور تنظیموں کے زیر انتظام مختلف تقریبات اور پروگرامز کا انعقاد کیا گیا تاکہ عام آدمی کو سمندروں اور ماحولیات کے شعبوں کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔