30.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور جمعرات کو منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور جمعرات کو منایا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور جمعرات کو منایا گیا۔ دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدور کی حالت میں بہتری لانے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی جائے گی۔عالمی یوم مزدور کی تحریک کا آغاز شکاگو سے ہوا اور یکم مئی 1886 کو شکاگو کے مزدوراپنے استحصال کے خلاف پر سڑکوں پر نکل آئے لیکن اس دوران ان کے مطالبات سننے کی بجائے پولیس نے ان مزدوروں کے جلوس پر فائرنگ کر دی جس سے سینکڑوں مزدور زندگی کی بازی ہار گئے۔

جلوس کے دیگر گرفتار درجنوں مزدوروں کو تختہ دار پر لٹکا دیا۔ شکاگو کے مزدوروں اور محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دنیا بھر میں ہر سال یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ عالمی یوم مزدور پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سرکاری و غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیر اہتمام مختکف پروگرامز، تقریبات اور واکس کا اہتمام کیا گیا۔

- Advertisement -

وفاقی دارالحکومت میں این آئی آر سی کے زیر اہتمام مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی یوم مزدور کے منانے کا آغاز 1973ء میں بانی پی پی پی ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591002

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں