اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم پارلیمان پیر 30جون کو منایا گیا ۔ اس دن کو منانے کا مقصد جمہوریت، عوامی نمائندگی اور قانون سازی کے عمل میں پارلیمان کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے۔
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2018 میں عالمی یوم پارلیمان کو منانے کی منظوری دی تھی تاکہ دنیا بھر کے پارلیمانی ادارے اپنی کامیابیوں، چیلنجز اور عوام کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنا سکیں۔رواں سال عالمی یوم پارلیمان کا موضوع ہے ’’جمہوریت کے لیے مضبوط پارلیمان‘‘ منتخب کیا گیا ہے جو فعال، شفاف اور جوابدہ پار لیمانی جمہوریت کے استحکام کو اجاگر کرتا ہے۔
عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اس موقع پر سیمینارز، کانفرنسز اور آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا تاکہ قانون سازی ،قومی مسائل کے حل، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور عوامی مفاد کی پالیسی سازی میں ایک پارلیمان کے کردار کو اجاگر اور آگاہی فراہم کی جا سکے۔ واضح رہے کہ ۔
پارلیمان عوام کی آواز ہوتی ہے اورہم سب کو مزید مضبوط اور شفاف پارلیمنٹ بنانے کے لیےمل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔