پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن کل منایا جائے گا

190

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن بدھ 2 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہر سال 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر عدم تشدد کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا تھا ۔اس دن کو منانے کا مقصد مختلف ممالک کے درمیان قیام امن، برداشت اور عدم تشدد کے جذبات کو فروغ دینا ہے تاکہ عالمی مسائل اور تنازعات کو باہمی بات چیت سے حل کیا جا سکے ۔

عالمی دن کے موقع پر سرکاری و غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں عدم تشدداور اس کی اہمیت کے حوالہ سے عام آدمی کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔