مظفرگڑھ۔ 24 مئی (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں مارخور کا عالمی دن منایا گیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مارخور کا عالمی دن منانے کا فیصلہ رواں ماہ کے آغاز میں کیا تھا۔اقوام متحدہ نے پاکستان سمیت 8 ممالک کی پیش کردہ قرارداد منظور کرتے ہوئے ہر سال مئی کی 24 تاریخ کو یہ دن منانے کا اعلان کیا تھا۔
قرارداد کے مطابق یہ دن منانے کا مقصد مارخور کو تحفظ دینے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر تعاون کو بڑھانے کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے۔مارخور پاکستان کا قومی جانور بھی ہے جو زیادہ تر گلگت بلتستان، چترال، وادی کیلاش، ہنزہ اور بلوچستان میں پایا جاتا ہے،پاکستان کے علاوہ مارخور انڈیا، افغانستان، ازبکستان، تاجکستان اور چند دیگر علاقوں میں بھی پایا جاتا ہے۔