پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسمیات کا عالمی دن 23 مارچ کو منایا گیا

142
پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسمیات کا عالمی دن 23 مارچ کو منایا گیا

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں سے تہذیب کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے شعور کو اجاگر کے لیے 23 مارچ (اتوار) کو موسمیات کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں اور ان کے اثرات سے نمٹنے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرناہے ۔

موسمیات کے عالمی دن کی مناسبت سے سرکاری و غیر سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات ، کانفرنسز، سمپوزیمز اور نمائشوں کا انعقاد کیا گیا اور ماحولیات کے حوالہ سے عام آدمی کو آگاہی فراہم کی گئی ۔عالمی یوم موسمیات ہر سال 23 مارچ کو منایا جاتا ہے جو 23 مارچ 1950 کو عالمی موسمیاتی تنظیم کے قیام کے کنونشن کے نافذ ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔