اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں کام کے دوران تحفظ اور صحت کا عالمی دن (ورلڈ ڈے فار سیفٹی اینڈ ہیلتھ )28اپریل کومنایا جائے گا ۔ اس دن کے منانے کا مقصد دوران کام کسی بھی قسم کے حادثہ یا بیماری سے بچاؤ بارے حفاظتی تدابیر کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔
اس دن کی مناسبت سے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن ، محکمہ صحت وافرادی قوت سمیت سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے اشتراک سے سیمینارز، واکس اور ریلیوں کا اہتما کر کے آگاہی فراہم کی جائے گی ۔