اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال مارچ کی دوسری جمعرات کو ’’عالمی یوم گردہ ‘‘منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد گردے کے امراض کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔
عالمی یوم گردہ کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری، نجی اور طبی تنظیموں اور اداروں کے زیت انتظام مختلف پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کو گردوں کے امراض اور ان سے بچائو کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔