پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوگا کا عالمی دن 21 جون کو منایا جا ئے گا

213
World Yoga Day
World Yoga Day

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوگا کا عالمی دن 21 جون کو منایا جا ئے گا۔ سال 2015 میں اقوام متحدہ نے 21 جون کو یوگا کا عالمی دن قرار دیا تھا۔یوگا سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب قابو پانا اور متحد کرنا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ مت اور ہندو مذہب میں یوگا جسم اور سانس کی ورزشوں اور مراقبے کا مرکب ہے۔اس عمل کو اپنے نفس پر قابو پانے اور صحت مند رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق یوگا جسمانی اور نفسیاتی ورزش کا طریقہ ہے جو انسانی صحت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے۔ یوگا کے عالمی دن کی مناسبت سے مختلف اداروں اور تنظیموں کے زیر انتظام تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کو یوگا کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔