30.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 14, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان سمیت دنیا بھر میں 17 اپریل کو ورلڈ ہیموفیلیا ڈے منایا...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 17 اپریل کو ورلڈ ہیموفیلیا ڈے منایا جائے گا

- Advertisement -

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):دنیا بھر میں ہر4تا5ہزار اطفال میں سے ایک بچہ ہیمو فیلیا اے جبکہ دس ہزار تا بیس ہزار میں سے ایک بچہ ہیموفیلیا بی سے متاثر ہوتا ہے، ہیموفیلیا ایک موروثی و جنیاتی بیماری ہے جس میں خون کو بہنے سے روکنے والے اجزا کی کمی ہوتی ہے ۔

ہیموفیلیا کو شاہی بیماری بھی کہا جاتا ہے جس سے 19 ویں اور 20 ویں صدی کے دوران برطانیہ، جرمنی، روس اور سپین کے شاہی خاندان متاثر ہوئے تھے۔ ہیموفیلیا کی بیماری کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 17 اپریل کو ورلڈ ہیموفیلیا ڈے منایا جاتا ہے۔ یہ دن ورلڈ فیڈریشن آف ہیموفیلیا کے بانی فرینک شنیبل کے یوم پیدائش کی مناسبت سے 17 اپریل کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد عام آدمی میں بیماری کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کے علاج میں آسانیاں او رسہولتیں پیدا کرنا بھی ہے

- Advertisement -

تاکہ ہیموفیلیا کے شکار افراد کی زندگیوں کو بہتر اور محفوظ بنایا جاسکے۔ ہیموفیلیا کے عالمی دن کی مناسبت سے سرکاری ، غیر سرکاری، نجی اور صحت کی تنظیموں ، اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات میں بیماری اور اس کے علاج کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581201

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں