پاکستان سمیت دنیا بھر میں 23 اپریل کو عالمی یومِ کتاب منایا جائے گا

187
World Book Day
World Book Day

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں 23 اپریل کو عالمی یومِ کتاب منایا جائے گا۔اقوام متحدہ کے تعلیم، سائنس اور ثقافت کے ذیلی ادارے (یونیسکو )کے زیر اہتمام عالمی یومِ کتاب ہر سال منایا جا تا ہے۔

جدید ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کے دور میں کتب بینی کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں یہ دن کلیدی کردار کا حامل ہے۔ عالمی یوم کتب کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کو کتاب اور کتب بینی کی اہمیت سے روشناس کرایا جا سکے۔