پاکستان سمیت دنیا کے بعض ممالک میں مسلمان عیدالاضحیٰ (آج) مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائیں گے

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سمیت بعض ممالک میں مقیم مسلمان عیدالاضحیٰ (آج) منگل کو مذہبی جوش وخروش اورعقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال اور بھوٹان اوردیگر وسط ایشیائی ممالک میں مقیم کروڑوں مسلمان( آج) منگل کو نماز عیدادا کریںگے اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے مویشی قربان کریں گے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں، …

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سمیت بعض ممالک میں مقیم مسلمان عیدالاضحیٰ (آج) منگل کو مذہبی جوش وخروش اورعقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال اور بھوٹان اوردیگر وسط ایشیائی ممالک میں مقیم کروڑوں مسلمان( آج) منگل کو نماز عیدادا کریںگے اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے مویشی قربان کریں گے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں، دیہات میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہونگے اورعلماءکرام قربانی کی اہمیت اورمسائل کو اجاگر کرتے ہوئے باہمی اتحاد واتفاق ویگانگت کا درس دیں گے ۔ قربانی کا مقصد ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونا اور احترام انسانیت پر عمل کرنا ہے۔ اس موقع پر باہمی فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد امت پر زور دیا جائے گا تاکہ ملک، خطے اور پوری دنیا کو دہشت گردی ، انتہاپسندی سے نجات اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کلئے اجتماعی جدوجہد ممکن ہوسکے۔ عید کے بڑے بڑے اجتماعات میں ملک وقوم کی سلامتی ترقی و خوشحالی اورکشمیر اور فلسطین کی آزادی کےلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی اور دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے برسرپیکار افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

Leave a Reply