پاکستان سمیت دنیا کے مختلف دیگر ملکوں میں بھی نواسہ رسولﷺ کا غم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

102
APP23-20 ISLAMABAD: September 20 – A large number of mourners attending the 9th Muharramul Harram Procession in the federal capital. Muharram is the mourning month in remembrance of the Shahadat of Hazrat Imam Hussain (RA), the grandson of the holy prophet Mohammad (PBUH). APP photo by Saeed-ul-Mulk

اسلام آباد ۔ 20ستمبر (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف دیگر ملکوں میں بھی نواسہ رسولﷺ اور آپ کے اصحاب باوفا کا غم نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اورلوگ وسیع پیمانے پر مجالس غم اور جلوس ہائے عزا میں شریک ہو رہے ہیں۔عزا خانے اور امام بارگاہیں سیاہ پوش ہیں اور حسینی عزادار کالے کپڑوں میں ملبوس یاحسین یا عباس، ہائے سکینہ ہائے پیاس کی صدائیں بلند کر رہے ہیں۔تمام غمگسار گریا کناں ہیں اور حسینی متوالے آنسو بہا کر اور سینہ زنی کے ساتھ شہدائے کربلا کی یاد مناتے ہوئے باچشم نم خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ایران کے مختلف دیگر شہروں میں بھی شہدائے کربلا کے غم میں عزاداری و سینہ زنی اپنے عروج پر جا پہنچی ہے اور ہر طرف جلوس عزا برآمد کئے جا رہے ہیں۔