پاکستان سنگل ونڈوایکٹ 2021 سے درآمدات اور برآمدات میں آسانی ہوگی، وزیراعظم عمران خان

129

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سنگل ونڈوایکٹ 2021 سے درآمدات اور برآمدات میں آسانی ہوگی، یہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ایک اور تاریخی اصلاحات کاحصہ ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اس سے سالانہ 50 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی اور 75 ریگولیٹری ڈیپارٹمنٹ کو مربوط کرنے کے ذریعے کارگو کلیئرنس کا دورانیہ دنوں سے کم ہو کر گھنٹوں میں رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک آزاد اتھارٹی پاکستان سنگل ونڈو کاانتظام سنبھالے گی اور یہ بین الاقوامی راہداری اور تجارت کےلئے مرکزبننے کی پاکستان کی صلاحیت میں اضافہ کر ے گی۔