28.7 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستان سنگل ونڈو اور ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن کے تعاون سے پانچ روزہ...

پاکستان سنگل ونڈو اور ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن کے تعاون سے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

- Advertisement -

کراچی۔27اگست (اے پی پی):پاکستان سنگل ونڈو اورورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن کے تعاون سے کراچی میں پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کامیابی سے اختتام پذیرہوگئی۔ یہ ورکشاپ پاکستان سنگل ونڈو کی وسیع تر حکمت عملی کاحصہ ہے جس کا مقصد بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا، پاکستان سنگل ونڈمیں کام کرنے والے اہلکاروں کی تکنیکی صلاحیتوں اوراستعداد کار کو بڑھانا ہے۔

تربیتی ورکشاپ کے دوران میں پاکستان کے تجارتی ڈیٹا کے معیارات کو بین الاقوامی فریم ورک کے مطابق لانے پر توجہ مرکوز کی گئی ،جو سرحد پار تجارتی اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے اہم قدم ہے۔ورکشاپ میں بین الاقوامی ڈیٹا کے معیارات پر عمل کرتے ہوئے کسٹمز اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کے ڈیٹا کی ضروریات کو ہم آہنگ کرتے ہوئے کسٹمز اور تجارتی طریقہ کار کو ہموار کرنا اور دوسرے قومی اور بین الاقوامی الیکٹرانک نظاموں کے ساتھ انضمام کی سہولت کے لیے سنگل ونڈو سسٹم کی باہمی ہم آہنگی کو بڑھانا بھی تھا۔

- Advertisement -

ورکشاپ کی قیادت ورلڈکسٹمزارگنائزیزیشن سے منظور شدہ ٹرینرز نے کی، جن میں کسٹمز آفس فرینکفرٹ ایئرپورٹ ،جرمنی میں کارگو رسک مینجمنٹ کے لیڈ کسٹمز آفیسر کرسچن لیمباکے اور انڈونیشیا کے ریونیو اینڈ ڈیٹا مینجمنٹ کے سربراہ ٹیگارا پرائمڈیسٹا شامل تھے۔ ڈبلیو سی او میں پاکستان کے مستقل نمائندے کے دفتر نے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کے لیے ڈبلیو سی او اور پی ایس ڈبلیو کے درمیان رابطہ کاری کی سہولت فراہم کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنگل ونڈو کے چیف ڈومین آفیسر نوید عباس میمن نے کہا کہ پاکستان میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد پاکستان سنگل ونڈو کے بین الاقوامی معیارات کو اپنانے اور پاکستان کے تجارتی اور کسٹمزکے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

توقع ہے کہ اس ورکشاپ کے نتائج ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے بہتر استعمال کے ذریعے علاقائی تجارت کو آسان بنانے کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن اور پاکستان کسٹمز کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہم اور پاکستان کسٹمز کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کراچی میں تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کے لیے ضروری تعاون فراہم کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=497797

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں