پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا آتشزدگی کے آپریشنز کے دوران فرائض کی انجام دہی کرنے والے فائر فائٹرز کو خراج عقیدت

378
سول ایوی ایشن
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایمریٹس ائیرلائن کا کامیاب فضائی آپریشن کے 25 سال کی تکمیل پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تقریب کا انعقاد

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر آتشزدگی کے آپریشنز کے دوران فرائض کی انجام دہی کرنے والے فائر فائٹرز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جمعرات کو سول ایوی ایشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے ان فائر فائٹرز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے دوسروں کی زندگیوں کو بچایا ۔

فائر فائٹرز کا عالمی دن ہر سال 4 مئی کو منایا جاتا ہے، ہم اس دن ماضی کے فائر فائٹرز کو یاد کرتے ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں جو دوسروں کی خدمت اور جان بچاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ ایک ہی وقت میں ہم ان فائر فائٹرز کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں جو پوری دنیا میں ہماری حفاظت کررہے ہیں۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اپنے موجودہ اور ماضی کے فائر فائٹرز کے شکر گزار ہیں جو ہمہ وقت اپنے فرض پر مامور ہیں ۔

شہید عابد علی اور رضوان الحق کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے 2008 میں گکھڑ پلازہ آتشزدگی کے دوران جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسروں کو بچایا اور خود جام شہادت نوش کر گئے ۔ وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔