اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):پاکستان سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام تنازعات کے حل سے متعلق ایک روزہ سیمینار جمعرات 14 نومبر کو ہوگا ۔ سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے اعلامیہ کے مطابق سیمینار کا موضوع متحرک کام کے ماحول میں کامیابی کے لئے تنازعات کے حل اور گفت و شنید میں مہارت حاصل کرنا ضروری ہے۔ سیمینار میں رجسٹریشن کے لئے طلباء اور نئے گریجویٹس آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں جس کے لئے تمام شرائط سول ایوی ایشن کے فیس بک پیج اور آفیشل ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔