پاکستان سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا ایک اہم سنگ میل عبور، زیر التواء لائبریری فعال ہو گئی

32
پاکستان سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا ایک اہم سنگ میل عبور، زیر التواء لائبریری فعال ہو گئی

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):پاکستان سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (کیٹی) میں نئی تعمیر شدہ لائبریری مکمل طور پر فعال ہو گئی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق اس لائبریری کا ایک طویل عرصے سے انتظار تھا جس سے ادارے کی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

اس سے قبل صرف عارضی انتظامات ہی دستیاب تھے۔ لائبریری کا افتتاح سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سی اے اے ایئر وائس مارشل (ر) محمد صفدر خان نے کیا جنہوں نے پاکستان کی سول ایوی ایشن کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلق کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیٹی کے لیے ایک فخریہ لمحہ ہے اور ملک میں ایوی ایشن تعلیم کی جانب ایک اہم قدم ہے۔