22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستان سٹاک ایکسچینج اکتوبرکے دوران ایشیا کا پہلا اوردنیا کا دوسرا تیز...

پاکستان سٹاک ایکسچینج اکتوبرکے دوران ایشیا کا پہلا اوردنیا کا دوسرا تیز نمو والا ایکسچینج رہا،بلوم برگ

- Advertisement -

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج نے اکتوبرکے دوران ایشیا کے پہلے اوردنیا کے دوسرے تیزی سے نموپانے والے سٹاک ایکسچینج کا اعزازحاصل کرلیا۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اکتوبرمیں پی ایس ای کے 100انڈیکس میں 9.7فیصد نموہوئی اورمہینے کے اختتام پر یہ 89ہزارپلس پوائنٹس پربندہوا، ماہ کے دوران پی ایس ای کے 100انڈیکس میں مجموعی طورپر7853پوائنٹس کااضافہ ہوا۔ اکتوبرمیں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نموکی شرح گزشتہ 11ماہ کی بلندترین شرح ہے، ٹیکنالوجی، بجلی، سیمنٹ، بینک اورریفائنریز کے حصص کی سب سے زیادہ خریدوفروخت ریکارڈکی گئی۔

- Advertisement -

بلوم برگ کا کہنا ہے کہ دنیاکی 36بڑی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی سے نموپانے والی مارکیٹوں کی فہرست میں پاکستان سٹاک ایکسچینج دوسرے نمبرپررہا، کینیااس فہرست میں پہلے نمبرپرہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں