اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے جاپان کا دو روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے ورلڈ مارکیٹنگ سمٹ میں شرکت کے علاوہ ایشین پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے جاپان بینک فار انٹرنیشنل کارپوریشن کے گورنر سے بھی ملاقات کی۔ اس دورے میں انہوں نے جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈ شپ لیگ کے چیئرمین سے …
پاکستان سٹاک ایکسچینج ایشیا کی تین بڑی سٹاک ایکسچینجز میں شامل ہے، احسن اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے جاپان کا دو روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے ورلڈ مارکیٹنگ سمٹ میں شرکت کے علاوہ ایشین پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے جاپان بینک فار انٹرنیشنل کارپوریشن کے گورنر سے بھی ملاقات کی۔ اس دورے میں انہوں نے جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈ شپ لیگ کے چیئرمین سے بھی ملاقات کی اور جاپان کے ہفتہ وار انگریزی جریدے کو بھی انٹرویو دیا۔ اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں میں پاکستان کے اقتصادی اشاریئے بہتر ہوئے ہیں۔ زر مبادلہ کے ذخائر دوگنا ہوئے ہیں جبکہ مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے۔ مورگن سٹینلے نے پاکستان کو ابھرتی معیشت قرار دیا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج ایشیا کی تین بڑی سٹاک ایکسچینجز میں شامل ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس راہداری سے تین ارب لوگوں کو رابطے میں مدد ملے گی۔







