پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 477 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 477.85 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 176,772.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 567 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 242 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 477.85 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 176,772.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 567 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 242 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 229 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 91 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔جمعرات کو مجموعی طور پر 724.77 ملین حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 21.15 ارب روپے رہی جبکہ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 4.29 ارب روپے مالیت کے سودے طے پائے۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 183.12 پوائنٹس کے اضافے سے 51,570.50 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات پر مبنی کے ایم آئی 30 انڈیکس 1,564.51 پوائنٹس کے اضافے سے 254,174.09 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران ورلڈ کال ٹیلی کام کے 141.48 ملین، پرویز احمد کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ کے 69.40 ملین اور ٹی پی ایل لائف انشورنس لمیٹڈ کے 42.22 ملین حصص کا لین دین ہوا۔حراا ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، ٹرائی سٹار میوچل فنڈ لمیٹڈ اور عروج انڈسٹریز لمیٹڈ سرفہرست کمپنیوں میں شامل رہیں۔

مزید خبریں