اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 473 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71ہزار 383 پوائنٹ کی نفسیاتی حد کراس کرگیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
پیر کو کاروبار کے آغازپر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس میں 473 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے وہ 71 ہزار کی نفسیاتی حد عبورکرتے ہوئے 71 ہزار 383 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے