پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان

100
Stock market
Stock market

اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیری کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈکس 25 پوائنٹ کے اضافہ کے ساتھ 35 ہزار631 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طورپر6کروڑ، 53 لاکھ 330 حصص کاکاروبارہوا جن کاحجم 2.736 ارب روپے رہا۔284 کمپنیوں میں سے 78 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 184 میں کمی جبکہ 22 کمپنیوں کی حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کے الیکٹرک، بنک آف پنجاب اورسوئی نادرن کے حصص کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران نیسلے پاکستان کی فی حصص قیمت میں 255 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح فپلس موریس پاکستان کی فی حصص قیمت میں 171.11 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران ماری پیٹرولیم کی فی حصص قیمت میں 19.81 جبکہ ہینوپاک موٹر کی فی حصص قیمت میں 18.25 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔