اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو تیزی کارحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 485.68 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 78,225.98 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طورپر439 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 236 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 142 کی قیمتوں میں کمی اور 61 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 443.48 ملین حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 20.49 ارب روپے تھی۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 185.54 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 25,330.94 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1,045.55 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 123,759.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تین سرفہرست تجارتی کمپنیاں کنرجیکو پی کے کے 66,993,533 حصص کے ساتھ 4.00 روپے فی حصص، دی آرگینک میٹ کے 18,623,103 حصص کے ساتھ 44.67 روپے فی حصص اور پاک الیکٹو 17,306,367 حصص کے ساتھ 26.81 روپے فی شیئر پر بند ہوا ۔