کراچی ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 155.27 پوائنٹس کے اضافے سے 41609.03 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ میں 3 ارب 72 کروڑ 26 لاکھ 34 ہزار 558 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 48 کروڑ 22 لاکھ 34 ہزار 303 روپے کی مندی رہی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 13 کروڑ 32 لاکھ 63 ہزار 470 حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 41500 اور 41600 پوائنٹس کی 2 بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 155.27 پوائنٹس کے اضافے سے 41609.03 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 95.29 پوائنٹس کی تیزی سے 20163.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔