پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، کے ای ایس سی 100 انڈیکس میں 406.56 پوائنٹس اضافہ

111

اسلام آباد ۔ 15مئی (اے پی پی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ای ایس سی 100 انڈیکس 406.56 پوائنٹس اضافہ کے بعد 34 ہزار 291.65 پر بند ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 4.448 ارب روپے مالیت کے 11 کروڑ 8 لاکھ 86 ہزار 460 حصص کا کاروبار ہوا۔ مجموعی 327 کمپنیوں میں سے 219 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 98 کمپنیوں کے حصص میں کمی اور 10 کمپنیوں کے حصص میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ کے الیکٹرک، میپل لیف اور بینک آف پنجاب کے حصص کی زیادہ خرید و فروخت ہوئی۔ رفحان، فلپ مورس پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 310 اور 162.50 روپے فی حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نیسلے پاکستان اور شیزان کی قیمتوں میں بالترتیب 378.50 اور 23.69 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔