اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رحجان رہا ، کے ایس ای 100 انڈیکس نے 754.76 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد ایک بار پھر 82 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کر لیا۔مجموعی طور پر 448 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،207 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،185 کی قیمتوں میں کمی اور 56 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا۔کے ایس ای 100 انڈیکس 754.76 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 82721.76 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 306.88 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 26382.13 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 360.55 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 126727.12 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 319.87 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 16.41 ارب روپے تھی۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 4.10 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ورلڈ کال ٹیلی کا م کے 23243577 حصص،فوجی سیمنٹ کے 21628458 حصص اور فوجی فرٹیلائزرزبن قاسم کے 15264220 حصص کا لین دین ہوا۔سلمان نعمان انٹرپرائزز، فرسٹ کیپٹل ایکویٹیز اور پیرامائونٹ سپننگ ملز سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم بڑھ کر38.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=508143